پیپلز پارٹی کے رہنما پنجاب کی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے

پیپلز پارٹی کے رہنما پنجاب کی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیدار وں و ٹکٹ ہولڈر قومی و صوبائی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس گوجرانوالہ جم خانہ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ارشاد اللہ سندھو نے کی ۔

 خطاب کرتے ہوئے ارشاد اللہ سندھو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سنٹرل پنجاب میں سازش کے تحت کمزور کیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ مسلسل پنجاب میں پیپلزپارٹی کے متحر ک اور فعال عہدیداروں کو کھڈے لا ئن لگا کر ڈمی اور من پسند عہدیدار تعینات کر رہے ہیں جو پیپلزپارٹی اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف سازش ہے ہم پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں جینا مرنا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے جب تک زندگی ہے پیپلزپارٹی کیلئے کام کرینگے اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں