معراج انسان کو پستی سے بلندی تک لے جاتا :علما کرام

معراج انسان کو پستی سے بلندی تک لے جاتا :علما کرام

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار )جماعت اہل سنت انجمن غوثیہ ،غوثیہ میلاد کمیٹی، انجمن تحفظ ناموس اولیا ،انجمن بلال و دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام معراج النبی ؐکے سلسلہ میں کانفرنس محافل و تقریبات اور شب بیداری کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اویس مرتضیٰ نوری اوکاڑوی نے کہا کہ۔۔۔

واقعہ معراج سرکار کی حیات طیبہ کا بہت بڑا معجزہ ہے ، اس رات اللہ تعالیٰ نے حضور ؐکو اپنے کرم اور عنایات سے مالامال کر دیا اپنی قدرت کاملہ کا مشاہدہ کرایا ۔علامہ شاہد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج نبی کریم کے معجزات میں سے عظیم الشان معجزہ رفیع الدرجات معجزہ معراج ہے معراج انسان کو پستی سے بلندی تک لے جاتا ہے معراج کا لفظی ترجمہ سیڑھی ہے سیڑھی انسان کو پستی سے بلندی تک لے جاتی ہے ، اسی طرح سرکار دو عالم ؐتمام آسمانوں کو عبور کرنے کے بعد سدرۃالمنتہی تک اور پھر لامکاں اور دیدار الٰہی کے بام عروج تک جلوہ افروز ہوئے ۔دیگر تقریبات و محافل سے مولانا اسرار احمد چشتی ،نور احمد حیات و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر دارالعلوم غوثیہ رضویہ منظر الاسلام کے طلبا کی دستار بندی بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں