کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کیلئے وارڈز کی حدبندیوں کا شیڈول

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات  کیلئے وارڈز کی حدبندیوں کا شیڈول

راہوالی (نامہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈز کے آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے وارڈز کی حدبندیوں کا شیڈول تیار کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں انتظامی تیاریوں کی تکمیل 19جنوری تا 2فروری 2026ابتدائی وارڈز کی تیاری 3فروری تا 4مارچ، ابتدائی لسٹوں کی اشاعت 5مارچ، اعتراضات جمع کر انے کی آخری تاریخ25 مارچ، اعتراضات پر فیصلوں کی تاریخ 15اپریل، حتمی حدبندی کی اشاعت 20اپریل کوہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں