انتظامیہ گجراتیوں کو تنگ نہ کرے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دے :فخر مشتاق
گجرات (نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سالک حسین اور صوبائی وزیر شافع حسین پر ابھی تک کوئی کرپشن چارج نہیں۔
ظہور پیلس کی ریت پہلے ایسی نہ تھی ، ڈپٹی کمشنر گجرات اچھا کام کر رہی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، میاں فخر مشتاق پگانوالہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ گجراتیوں کو تنگ نہ کرے ، لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کرے تاکہ شہریوں کو بھی علم ہو کب لائٹ بند ہو گی اور ہم ن لیگ کو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا بھی کہہ سکیں ۔