حافظ آباد:لیگی رہنما ثنا اللہ ٹہکہ مقامی پارٹی قائدین پر برس پڑے

 حافظ آباد:لیگی رہنما ثنا اللہ ٹہکہ مقامی پارٹی قائدین پر برس پڑے

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات ثنا اﷲٹہکہ بٹ اپنی پارٹی کے مقامی ر ہنماؤں کے خلاف پھٹ پڑے ۔

نواحی قصبہ کولو تارڑ کے قبرستان میں وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں افضل حسین تارڑ کی قبر پر آہ وزاری کرتے ہوئے ثنا اﷲٹہکہ کا کہنا تھا کہ میاں جی آپ نے جو محنت کی ہے وہ ساری ضائع ہوگئی،اس وقت آپکے سارے جانثار پریشان ہیں اور کسی اور طرف جابھی نہیں سکتے ۔میاں جی پرچیاں آپ کی ذات کی ہیں اوردینی بھی ہم نے انہیں ہی ہیں لیکن ہم نے آپکی اولاد کے ساتھ چلنا نہیں ہے کیونکہ آپ کی اولاد کسی کا کوئی کام نہیں کرتی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں