اسلام کی ترویج و اشاعت میں بزرگان دین کی خدمات ناقابل فراموش:عاصم نوری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )آستانہ عالیہ سید محمد بخاری شاہ بابا ،سائیں عبدالعزیز المعروف جیجو سرکار کے سجادہ نشین بابا عاصم نوری نے کہا ہے کہ۔۔۔
دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں بزرگان دین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،سید محمد بخاری شاہ بابا ،سائیں عبدالعزیز المعروف جیجو سرکار نے لاکھوں مردہ دلوں کو جلا بخشی اور عشق رسول ؐسے منور فرمایا،انکی کی تعلیمات کا محور توحید خالص، اخلاص، رضائے الٰہی، صبر، شکر اور اعلیٰ اخلاق ہیں، جن میں اﷲ پر کامل توکل، مخلوق سے بے نیازی، نفس کی اصلاح، اور غرباء سے شفقت پر زور دیا جاتا ہے جس کا مقصد انسان کو دنیا و آخرت میں فلاح دلانا تھا۔