سیالکوٹ:عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیو رٹی الرٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسیب راجہ کی ہدایت پر ملکی حالات کے پیش نظر سیشن کورٹ،سول کورٹس اور فیملی کورٹس کی تمام عدالتوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر مامور پولیس اہلکار وں و افسر وں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔
عدالتوں میں آنے والے افراد کو سخت چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ڈی پی او نے ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمین کو دوران چیکنگ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسیب راجہ نے کہا کہ تمام عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جارہی ہے ۔