منڈی بہاؤالدین:منشیات فروش کو 9 سال قید با مشقت کا حکم
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج ملکوال خرم سلیم نے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9سال قید بامشقت ، 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
پولیس نے مارچ 2025 میں منشیات فروش علی حسن عرف لنگڑا کو چوٹ دھیراں میں منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1300 گرام چرس برآمد کی تھی ۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔