ریت سے بھرا ڈمپر بند سے نیچے گر گیا، ڈرائیور اور ہیلپر زخمی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریت سے بھرا ڈمپر بند سے نیچے گر گیا، ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہوگئے ، 1122 کی کرین نے ڈمپر کو نکال لیا ۔
ڈمپر ہیڈ خانکی بیراج کے قریب واقع ہائی سکول کے سامنے سے گزر رہا تھا کہ دھند کے باعث بند سے نیچے جا گرا جس کے نتیجہ میں ڈمپر کا ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو 1122 کی کرین نے ڈمپر کو بند سے نکال لیا۔