نشہ کی لعنت نہ روکی تو قوم کی تباہی مقدر ہوگی :عدنان گجر
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جنرل سیکرٹری انجمن فلاح نوجواناں وڈائریکٹر ترک منشیات کئیر سنٹر واے این ایف آرفن کئیر ہوم عدنان محمود گجر نے کہا ہے کہ۔۔۔
نشہ کی لعنت نے نسلوں کی تباہی مچادی اس لعنت کا سدباب نہ کیا گیا تو تباہی قوم کا مقدر بن جائے گی،منشیات فروش لالچ کی وجہ سے اس لعنت کا باعث بن رہے ہیں ایسے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اورنشہ کے عادی افراد کی بحالی جیسے اقدامات کے ذریعے ارض پاک کو خوشحال اورامن وامان کو گہوارا بناسکتے ہیں، منشیات کے خاتمہ میں ہم سب کو اپنے اپنے مقام پر ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو اس لعنت کے فروغ میں کردار اداکررہے ہیں اورنشہ میں مبتلا افراد کی صحت کی بحالی کے اقدامات کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کی سرکوبی کے اقدامات کے ذریعے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھرپور کردار اداکریں۔