منڈی بہا ئوالدین:پنجاب پنک گیمز کیلئے لڑکیوں کے ٹرائلز

 منڈی بہا ئوالدین:پنجاب پنک گیمز کیلئے لڑکیوں کے ٹرائلز

منڈی بہا ئوالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلی ٰ مریم نوازشریف کے ویژن کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026اور ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے تحت گرلز کیلئے مختلف ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے

جس میں انڈر 21کے تیراندازی، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس، والی بال کے ٹرائلز 19جنوری ، ووشو، ٹیبل ٹینس، شطرنج، کراٹے اور باسکٹ بال کے ٹرائلز 20جنوری ، باکسنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز 21جنوری ، رگبی اور ہاکی کے ٹرائلز 22جنوری جبکہ کشتی اور تیکوانڈو کے ٹرائلز 23 جنوری کو منعقد ہوں گے ۔ باکسنگ کے ٹرائلز شہباز شریف سپورٹس جمنیزیم ، تیراندازی، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، والی بال، ہاکی اور رگبی کے ٹرائلز گکھڑ سپورٹس کمپلیکس ، باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز سٹی سپورٹس کمپلیکس ، ووشو، کراٹے ، تیکوانڈو اور کشتی کے ٹرائلز ریسلنگ ارینا ، ریسلنگ کے ٹرائلز جناح سٹیڈیم جبکہ ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز منی فٹبال سٹیڈیم شیخوپورہ روڈ پر ہوں گے ۔ ٹرائلز کے ذریعے ٹیموں کا انتخاب میرٹ پر باقاعدہ نوٹیفائیڈ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔ ٹرائلز کیلئے عمر کی حد 21 سال رکھی گئی ہے ۔ 18سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کیلئے شناختی کارڈ لازمی ہے جبکہ 18 سال سے کم عمر کے افراد کیلئے ایف آر سی لازمی ہے ، ٹرائلز کا انعقاد11 بجے ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں