سمبڑیال:اووسیز پاکستانی کے رقبہ پر قبضہ کیلئے دیوار گرادی ، ملازم اغوا

سمبڑیال:اووسیز پاکستانی کے رقبہ  پر قبضہ کیلئے دیوار گرادی ، ملازم اغوا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )اووسیز پاکستانی کے رقبہ پر قبضہ کرنے کی غرض سے دیوار کو گرادیا اوررقبہ پر موجود ملازم کو یرغمال بناکر لے گئے ،سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد نامعلوم جگہ پر چھوڑ دیا، 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلا گیا۔

 گھمن کالونی کے رہائشی اوورسیز پاکستانی طارق محمود نے 12کنال 11مرلے پر چاردیواری کررکھی تھی اور دیکھ بھال ملازم محمد امین رکھا ہوا تھا ، رات کی تاریکی میں آصف وڑائچ، سعید وڑائچ سکنہ سمبڑیال نامعلوم افراد کیساتھ آگئے اور امین کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور دیوار گرادی ، بعدازاں ملازم کو چھوڑ دیا ۔ مدعی کے مطابق وقوعہ آصف سپرا سکنہ بلوچک کی ایما پر ہوا ۔ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں