راہوالی:اہلخانہ کی عدم موجود میں چور گھر کا صفایا کر گیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چور گھر کے اند ر داخل ہوکر طلائی زیورات ،موبائل فون اور ہزاروں روپے لے گیا۔ ترگڑی کا رہائشی ظہیر احمد صبح آٹھ بجے گھر سے کام کے سلسلے میں باہر چلا گیا،
بیوی حویلی میں چلی گئی ، عقب سے نامعلوم چور 9بجے کے قریب گھر میں داخل ہوکر دو انگوٹھیاں طلائی ،موبائل فون مالیت 30ہزار اور 58ہزار روپے چرا کر فرار ہو گیا۔