لالہ موسیٰ:2 موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں ، 4 افراد شدید زخمی
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں چندوکے قریب شدیددھند کے باعث 2موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے 4نوجوان زخمی ہوگئے ۔
نواحی گاؤں چندو کے قریب شدید دھند کے باعث 2موٹرسائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کا حادثہ پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ، حادثے میں حمزہ آف چندو کا جبڑا، بازو اور ٹانگ فریکچر ہو گئی جبکہ میانہ چک کے رہائشی حسن کی بھی ٹانگ فریکچر ہونے کی اطلاعات ہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔