گجرات:پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداروں کا اجلاس

گجرات:پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداروں کا اجلاس

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر شافع حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کااہم اجلاس سٹی صدر چودھری علی ابرارجوڑا کی رہائش گاہ علی پورہ روڈ پر ہوا

جس میں یوتھ ونگ کے ذمہ داروں ، مسلم لیگی عہدیداروں نے بھرپورشرکت کی، مہمان خصوصی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کامران سعید عثمانی تھے ،اس موقع پر طاہرمانڈہ، زاہد عباس بھٹی،حافظ تیموربٹ، علی سہیل رضی، ارتضیٰ شاہ،عدنان یاسین اور دیگربھی موجود تھے ۔اس موقع پریونین کونسل7سے غلام عباس نے ساتھیوں کمے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کیا۔ اجلاس میں مسلم لیگی رہنمائوں نے متفقہ طورپراس عزم کااعادہ کیاکہ مرکزی صدرچودھری شجاعت حسین، وفاقی وزیر سالک حسین، صوبائی وزیر شافع حسین کی زیرقیادت مسلم یوتھ ونگ کوگجرات میں منظم وفعال بناتے ہوئے تنظیم سازی مکمل کرنے کے ساتھ عید کے بعد بڑا یوتھ ونگ کنونشن کابھی انعقاد کیاجائے گا، ہم قائدین کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں اورآنیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپورکردارادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں