پیرس روڈ پر نئے گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش جاری

پیرس روڈ پر نئے گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ عباس ذوالقرنین نے کہا ہے کہ۔۔۔

پیرس روڈ پر نئے گرین بیلٹس اور پھولدار پودوں سے تزئین و آرائش کا منصوبہ آئندہ دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ سڑکوں کے اطراف ٹف ٹائلز بھی نصب کر دی گئی ہیں۔یہ بات انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ زبیر وٹو کے ہمراہ پیرس روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایس ڈی او بلال قیصر اور سب انجینئر حافظ بلال بھی موجود تھے ۔ عباس ذوالقرنین نے کہا کہ شہریوں کو معیاری میونسپل سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں پارکس اور گرین بیلٹس کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی درستگی، صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں