سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت کئ شہروں میں بیک وقت ترقیاتی سکیموں کا آغاز

سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت کئ شہروں میں بیک وقت ترقیاتی سکیموں کا آغاز

پی ڈی پی کے تحت پہلے 17 اورپھر 10 شہروں میں 22 جنوری کو منصوبے کا افتتاح ہوگا، اگلے مرحلے میں 26 جنوری کو 13 شہروں کی باری آئیگی،دائرہ کار 200 شہریوں تک بڑھایا جائیگا :وزیر بلدیات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مریم نواز کے سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت کئی شہروں میں بیک وقت ترقیاتی سکیموں کا آغاز ہوگیا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی بھی ساتھ تھے ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورمیونسپل آفیسرز انفراسٹرکچر بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت پہلے 17 اورپھر 10 شہروں میں 22 جنوری کو منصوبے کا افتتاح ہوگا، اگلے مرحلے میں 26 جنوری کو باقاعدہ13 شہروں کی باری آئے گی۔ صوبائی وزیر نے ہر ایم او آئی سے ایوریج تجزیاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ 50 پارکس اور 50 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر ایک ساتھ کام شروع ہو رہا ہے ، منصوبے کے تحت زیر زمین واٹر ٹینکس کی مجموعی لمبائی 78 کلومیٹر بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کا دائرہ کار مرحلہ وار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے خبردار کیا کہ سکیموں کے راستے میں آنے والی تجاوزات کا بروقت خاتمہ نہ کیا گیا تو محکمانہ کارروائی ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں