ڈسکہ :نوازشریف سٹیڈیم سے لوہے کا جنگلہ چوری
موترہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے آفس میں چوکیدار ہونے کے باوجود نوازشریف سٹیڈیم سے لوہے کا جنگلہ چوری ہوگیا۔
میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا آفس نوازشریف سٹیڈیم میں موجود ہے وہاں پر صبح اور شام کے وقت چوکیدار موجود ہوتے ہیں جو ہزاروں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کررہے ہیں مگر وہ ڈیوٹی کے بجائے پورا دن اور رات وہاں پر سو کر گزار دیتے ہیں ۔ شہریوں نے چوری کی وار دات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔