سمبڑیال:وار داتوں میں 5بکرے موٹر سائیکل اور بیٹریاں چوری
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری کی وارداتوں کے دوران نامعلوم افراد 5 بکرے ، موٹر سائیکل اورچارجنگ والی بیٹریاں لے گئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے محلہ غوث پورہ کے ذکا اﷲ کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،موضع سارانکے میں کاشتکار محمد آصف کے ڈیر ے سے 3بکرے اورد بکریاں ،عمررضا کے گھر کے باہر سے دو چارجنگ والی بیٹریاں چوری کر لی گئیں ۔