پارکوں ، گرین بیلٹس کا کام بروقت مکمل کرنے کا حکم

پارکوں ، گرین بیلٹس کا کام بروقت مکمل کرنے کا حکم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ضلع بھر کے پارکس، گرین بیلٹس اور چوکوں چوراہوں کی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

 اسی سلسلے میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گلشن اقبال پارک کا دورہ کیا اور پارک میں جاری تزئین و آرائش اور تفریحی سہولیات کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر ایم ڈی پی ایچ اے شاہد عباس اور ڈائریکٹر پی ایچ اے / اے ڈی سی جنرل ذیشان ندیم نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارک میں خوبصورتی کے مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیر، نئے مانومنٹس کی تنصیب اور جدید لائٹنگ کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اس موقع پر متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ پارک میں جاری ترقیاتی اور خوبصورتی کے اقدامات کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے لیے مزید سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں