جامکے چٹھہ:رمضان میں ایل پی جی مہنگی ، شہری سراپا احتجاج

جامکے چٹھہ:رمضان میں ایل پی جی مہنگی ، شہری سراپا احتجاج

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )ماہِ رمضان میں ایل پی جی سلنڈر مہنگے داموں فروخت، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

ماہِ رمضان کے بابرکت مہینے میں ایل پی جی گھریلو سلنڈروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا جس پر شہریوں نے تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق رمضان المبارک سے قبل گھریلو ایل پی جی سلنڈر تقریباً 3000 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، وہی سلنڈر اب بلیک میں 4500 سے 5000 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوز اور منافع خور عناصر رمضان جیسے مقدس مہینے میں بھی ناجائز منافع خوری سے باز نہیں آ رہے اور عوام کی مجبوری کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ، ایسے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے جا اضافہ مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ایل پی جی سلنڈروں کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں