لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری کی علامہ حنیف چشتیؒ کے مزار پر حاضری

لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری کی  علامہ حنیف چشتیؒ کے مزار پر حاضری

راہوالی( نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری حافظ قاسم اعجاز سمرا کی جامعہ چشتیہ راہوالی آمد، اپنے استاد علامہ حنیف چشتی ؒ کے مزار پر حاضری دی ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانہ کی۔

اس موقع پر انہوں نے جامعہ چشتیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ عطا المصطفی جمیل چشتی، حافظ فاروق چشتی، سماجی رہنما محمد نفیس مہر و طلبا سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ راہوالی کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن میری مادر علمی ہے۔یہاں سے میں نے استاد حنیف چشتی ؒ کی نگرانی اور شفقت میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی جس کی وجہ سے قانون کی ڈگری حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا موقع ملا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں