ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کی ہفتہ وار کے پی آئی جائزہ اجلاس

 ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت  اسسٹنٹ کمشنرز کی ہفتہ وار  کے پی آئی جائزہ اجلاس

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کی ہفتہ وار کے پی آئی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون، اے سی کھاریاں احمد گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے اپنے اپنے علاقوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ریونیو اشاریوں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے دوروں سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ریونیو کے حوالے سے کھاتہ جات، انتقالات اور دیگر اہداف پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں