مقدسات کی توہین عالمی چارٹرز کی خلاف ورزی :ساجد نقوی

مقدسات کی توہین عالمی چارٹرز کی خلاف ورزی :ساجد نقوی

منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ۔۔۔

مقدسات کی توہین بین الاقوامی چارٹرز کی سنگین خلاف ورزی ہے ، تمام مذاہب و مکاتب کے مقدسات کا احترام لازم ہے ، شعائر اسلام کی بڑھتی بے حرمتی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں،بین الاقوامی دنیا بالخصوص اسلامی ممالک کو اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے مقدسات کی بے حرمتی کی روک تھام کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ انتہا پسند رجحانات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامو فوبیا سے متعلق 15 مارچ کو پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی روشنی میں عالمی سطح پر منائے جانیوالے یوم پر اپنے پیغام کیا۔ ساجد علی نقوی نے کہاکہ مقدسات کی توہین بین الاقوامی چارٹرز کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہی رویہ بنیادی طور پر انتہا پسندی کی بنیاد بنتاہے جس کے تدارک کیلئے عالمی دنیا، اداروں اور باالخصوص اسلامی ممالک کو اقدامات اٹھانا ہونگے کیونکہ مقدسات کسی بھی مذہب یا مکتب کی ہو ں کسی کو بھی آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی مگر افسوس مغرب میں بعض رسائل اور افراد آزادی اظہار کا ناجائز استعمال کرکے اربوں انسانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور یہ سلسلہ تواتر کیساتھ اب بھی جاری ہے لہذااس حوالے سے مزید بہتر انداز میں اقدامات اٹھانا ہونگے کیونکہ اس طرح کے رویے ہی انتہا پسندی اور پھر دہشت گردی کی بنیاد بنتے ہیں جو عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں