لالہ موسیٰ:پو لیس مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار‘ 3فرار
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )تھانہ صدر لالہ موسی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی ،واردات کی نیت سے 4افراد پسوال چوک کے قریب فصل گندم میں موجود تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ پولیس پارٹی پر کر دی ،
اہلکار نے گاڑی سے اتر کر سڑک کے کنارے آڑ لے کر جان بچائی۔ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پیچھا کیا ،تھوڑے فاصلے پر گندم کی فصل میں بیٹھے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے وجاہت علی عرف سنی سکنہ لالہ موسیٰ ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس سے 30بور پسٹل برامد ہوا،وجاہت علی سنی سے مزید دریافت پر اس نے اپنے تین ساتھیوں کے نام پتہ بتائے ،عمران عزیز عرف مانا محلہ قصبہ لالہ موسیٰ،محمد اکمل سکنہ لالہ موسیٰ،ابراہیم سکنہ پرانا لالہ موسیٰ شامل ہیں جو فرار ہو گئے ،ملزم وجاہت علی کو ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ داخل کر ا دیا گیا ، پو لیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔