سیالکوٹ:شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل‘ڈی پی ا و کا نو ٹس ‘ملزم گرفتار

سیالکوٹ:شہری پر تشدد کی ویڈیو  وائرل‘ڈی پی ا و کا نو ٹس ‘ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر پسرور کے علاقہ میں شہری پر ملزموں کے تشدد کی ویڈیو وائرل،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے نوٹس لے لیا، مرکزی ملزم حماد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تھانہ صدر پسرور کے علاقہ میں شہری محمد اویس سکنہ بسرا شامے والا پسرور کو حماد وغیرہ نے کام پر جاتے ہوئے روک لیا اور اپنے ڈیرے پر لے جا کر مسلح ملزمان نے زدو کوب کیا اور پھر ملزم حماد نے قینچی سے شہری کی مونچھوں اور سر کے بالوں کو کاٹا،اس دوران ملزم ویڈیو بھی بناتے رہے ، ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور بلال نعیم کی سربراہی میں ٹیم نے مرکزی ملزم حماد کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں