پنڈی بھٹیاں:شہر ی پر تشدد کے ملزموں کو فوری گرفتارکرنے کا حکم

 پنڈی بھٹیاں:شہر ی پر تشدد کے  ملزموں کو فوری گرفتارکرنے کا حکم

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید نے صدر پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں شہری پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

 ایس ڈی پی او سرکل پنڈی بھٹیاں سے رپورٹ طلب کر لی ،انہوں نے واقعہ میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے ایس ایچ او صدر کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ شہری سے رابطہ کر کے قانونی کارروائی بروقت مکمل کی جائے تاکہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کو قانون کے شکنجہ میں لایا جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں