سیالکوٹ:پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار‘وار داتوں میں اضافہ

سیالکوٹ:پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار‘وار داتوں میں اضافہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بھکاریوں نے شہریو ں کا جینا محال کردیا۔ سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقوں کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں مشرقی مغربی مراکیوال اور گردو نواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ہو گئی ،

بھکاریوں میں 5سالہ بچوں سے لیکر 90سالہ بھکاری جن میں خواتین بھی شامل ہیں جو سارا سارا دن دکانداروں اور راہ گیروں کو پریشان کرتے ہیں خاص کر خواتین کے کپڑے بھی کھینچ لیتے ہیں۔شہر سیالکوٹ اور کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں مشرقی مغربی مراکیوال اور گردو نواح میں پیشہ وار بھکاریوں کی بھرمار بھکاریوں میں 5سالہ بچوں سے لے کر 90سالہ ضعیف بھکاری جن میں خواتین بچے اور بوڑھے افراد بھی شامل ہیں بھکاری شہریوں سے زبردستی اور اپنی من مرضی کی بھیک مانگتے ہیں بھکاری شہریوں کے کپڑے تک پھاڑ دیتے ہیں دوسرے شہروں سے آئے بھکاری چوری ڈکیتی کی وارداتیں بھی کرتے ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈی پی او سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں