ڈپٹی کمشنر کا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر کا میڈیکل کالج ٹیچنگ  ہسپتال گوندلانوالہ کا اچانک دورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا اچانک دورہ،

زیرِعلاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ،ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومتی پالیسی کے تحت ہسپتال میں مفت ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں