شہروں کی خوبصورتی اور صاف ستھرا ماحول ترجیح :کمشنر
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )خوبصورتی اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے جاری بیوٹیفکیشن سکیمز پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبد الر ئو ف ،سی سی او میونسپل کارپوریشن قیصر امین ،ڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ ،ڈی او ضلع کونسل خرم شہزاد کے علا و ہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کی خوبصورتی اور صاف ستھرا ماحول حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بیوٹیفیکیشن سکیمز کے تحت سڑکوں، چوراہوں، پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتری کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔