یوسی سطح پر زکوٰۃ کمیٹیاں نہ بن سکیں، چئیرمین کا عہدہ 4 سال سے خالی مستحق افراد امداد کے منتظر

یوسی سطح پر زکوٰۃ کمیٹیاں نہ بن سکیں، چئیرمین کا عہدہ 4 سال سے خالی مستحق افراد امداد کے منتظر

مستحق طلبہ وطالبات کے تعلیمی وظائف ،بیوہ ،یتیم بچیوں کی کفالت اور شادی جہیز فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ بھی رک گیا ،ہزاروں افراد دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور،فنڈز کی کمی بھی امداد میں رکاوٹ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں ہزاروں مستحقین کی مالی امداد کیلئے یونین کونسلوں کی سطح پر زکوٰۃ وعشر کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہوسکی ،4 سال سے ضلعی چیئرمین کا عہدہ بھی خالی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے مستحقین کیلئے فنڈز کی فراہمی بھی التوا کا شکار ہے ، سابق دور حکومت کے دوران سابق ضلعی چیئرمین بابو سرمد ظہیر کی زیر نگرانی ہر ششماہی کے بعد5سے 9 ہزار تک مستحقین کو 3 سے 5کروڑ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جاتی رہی جبکہ مستحق طلبہ وطالبات کے تعلیمی وظائف ،بیوہ ،یتیم بچیوں کی کفالت اور شادی جہیز فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رہا لیکن رواں سال ہزاروں مستحقین حکومتی امداد کے منتظر ہیں ، سینکڑوں مستحق مرد وخواتین زکوٰۃ وعشر دفتر کے چکر کاٹ رہے اور ہزاروں درخواستیں جمع کر اچکے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث حکومتی امداد سے محروم ہے جبکہ لوکل سطح پر 1300 سے زائد زکوٰۃ وعشر کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں جو تاحال قائم نہ ہوسکیں ، حال ہی میں مقامی سیاستدان اور ارکان اسمبلی ضلعی چیئرمین شپ کیلئے پنجاب حکومت کے دروازے کھٹکھٹاتے رہے لیکن ان کی بھی شنوائی نہ ہوسکی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں