واسَا سیوریج لائن سیٹل ہونے کا معاملہ، کمشنر کا فوری ایکشن
ایم ڈی واسا بھاری مشینری کے ہمراہ پہنچ گئے ، کل تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ملت چوک سے جامعہ چشتیہ چوک کی جانب جانے والی سڑک پر واسا کی سیوریج لائن سیٹل ہونے کے معاملے پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا، جس پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔کمشنر نے بتایا کہ سیوریج لائن کی درستگی کا عمل کل شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لائن کی بحالی کے فوراً بعد میونسپل کارپوریشن سڑک کی مرمت، بحالی اور کارپٹنگ کا کام شروع کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ واسا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران موقع پر موجود رہ کر تمام کام کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ اور ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔