مارکیٹ میں سبزیاں، پھل مزید مہنگے، انتظامیہ بے حس

مارکیٹ میں سبزیاں، پھل مزید مہنگے، انتظامیہ بے حس

لہسن 600، ادرک تھائی لینڈ 400، پیاز 100، ٹماٹر 120روپے کلو تک دستیاب

لاہور (کامرس رپورٹر سے )مارکیٹ میں مہنگائی میں بتدریج اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔پیاز کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 70 روپے کلو مقرر،مارکیٹ میں درجہ اول پیاز سے 90 سے 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،ٹماٹر کا سرکاری نرخ بدستور 80 روپے کلو اور مارکیٹ میں ٹماٹر 120 روپے کلو فروخت ہو رہا،نیا آلو کا سرکاری نرخ بدستور 20 روپے کلو مقرر ،مارکیٹ میں مکس آلو 40 روپے اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 500 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں لہسن 600روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری بدستور 285جبکہ مارکیٹ میں ادرک نرخ 400روپے کلوتک ہے ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 5 روپے اضافے سے 50 روپے جبکہ مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو ہے ،سبز مرچ 150 ،بھنڈی 250 اور شملہ مرچ 120 روپے کلو فروخت ہو رہی،امرود درجہ اول کا سرکاری نرخ 160جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول امرود 220 روپے کلو تک فروخت ہو رہا۔ اسی طرح خربوزہ 100 سے 150 روپے کلو فروخت ہو رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں