راولپنڈی، 4ملزم گرفتار شراب، چرس، اسلحہ برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 4افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
صدرواہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 400گرام چرس، وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10لٹر شراب، دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 6لٹر شراب برآمد کی، نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔