بارشی موسم میں میپکو فیلڈ سٹاف محتاط انداز میں کام کرے ،کاشف مقبول
ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ (ایچ ایس ای) کی جانب سے جاری سیفٹی الرٹ میں میپکو کے فیلڈ سٹاف کو بارش کے موسم میں بجلی کے نظام پر کام کرتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔
ڈائریکٹر ایچ ایس ای کاشف مقبول کے مطابق بارش کے دوران نمی اور گیلے ماحول کے باعث کرنٹ لگنے کے خطرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔