10 اپریل کو عوامی کمیٹیز کنو نشن ،جماعت اسلامی کی تیاریاں

10 اپریل کو عوامی کمیٹیز کنو نشن ،جماعت اسلامی کی تیاریاں

جاوید قصوری صدارت ، حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کرینگے :مظہر رندھاوا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عوامی کمیٹیز کنونشن10اپریل کو مرکز اسلامی پنڈی بائی پاس میں ہوگا جس میں اضلاع سے عوامی کمیٹیز کے نمائندگان شرکت کرینگے ،کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری کرینگے جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کرینگے ، کنونشن کی کامیابی کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں مصروفِ عمل ہیں اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ،اجلاس میں ضلعی نائب امیر ڈاکٹر شریف ،عمر فاروق گیلانی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حافظ امجد فاروق ،حاجی فیض الحق قریشی عرفان بھٹی، راشدامین ناظم مالیات نے شرکت کی،مظہر اقبال رندھاوا نے کہا عوامی کمیٹیز کنونشن موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جس کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہے ، مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے اور حکومتی سطح پر ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آ رہے ، کنونشن میں آنیوالے نمائندگان اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور تجاویز پیش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں