ٹاؤن شپ :بچوں کے کھلونوں کی دکان ، گودام میں آتشزدگی

ٹاؤن شپ :بچوں کے کھلونوں  کی دکان ، گودام میں آتشزدگی

لاہور (سیاسی نمائندہ) ٹاؤن شپ کے علاقے المدینہ روڈ پر واقع بچوں کے کھلونوں کی دکان اور گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔شعبہ خدمتِ خلق کے رضاکاروں نے ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے میں معاونت کی۔آگ کے باعث کھلونوں کے گودام میں تقریباً 50 لاکھ روپے زائد مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔ تاہم رضاکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا مزید سامان محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں