وزیرآباد:ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں کے باہر صفائی کے خصوصی انتظامات

وزیرآباد:ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں  کے باہر صفائی کے خصوصی انتظامات

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ،

کرسچن کمیونٹی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سی او ویسٹ مینجمنٹ گوجرانوالہ محمد قاسم ،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ ،آپریشنل منیجر عامر بشیر ،عدیل سیف چٹھہ ایڈووکیٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار کے موقع پر صفائی ستھرائی بہتر طریقے سے کی گئی جس کیلئے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں