ملتان میں مسیحی برادری نے ایسٹر جوش وخروش سے منایا

ملتان میں مسیحی برادری نے ایسٹر جوش وخروش سے منایا

گرجا گھروں میں عبادات ، دعائیہ تقریبات، بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان اور گرد و نواح میں مقیم مسیحی برادری نے خوشی اور عقیدت کے ساتھ ایسٹر کا تہوار منایا۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات، دعائیہ تقریبات اور مذہبی رسومات کا اہتمام کیا گیا، جہاں مسیحی افراد نے حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات پر عمل کرنے اور امن و محبت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔اس سلسلے میں بشپ ہاؤس ملتان میں ایسٹر کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت بشپ یوسف سوہن نے کی۔ تقریب میں سیموئیل کلیمنٹ، سرفراز کلیمنٹ اور شازل گل سمیت مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بشپ یوسف سوہن نے خطاب میں کہا کہ ایسٹر کا پیغام محبت، قربانی اور نئی زندگی کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ رواداری، بھائی چارے اور احترام کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں