سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی اور سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایات
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی اور سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔