ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں سہولیات بہتر بنانیکی ہدایت

ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں سہولیات بہتر بنانیکی ہدایت

ڈی سی عائشہ رضوان کا ایمرجنسی ، ڈائیلسز، آؤٹ ڈور، پیڈز اور جنرل وارڈ کا معائنہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کا دورہ کیا، جہاں نئے ایم ایس ڈاکٹر میاں محمد عدیل عارف اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر سمیت دیگر انتظامی افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، ٹراماسنٹر، ڈائیلسز، آؤٹ ڈور، پیڈز اور جنرل وارڈ کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ، ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج فراہم کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں