رواں سال 155 طلبہ کے امریکا میں ریزیڈنسی میچ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم

رواں سال 155 طلبہ کے  امریکا میں ریزیڈنسی میچ حاصل  کرنے کا ریکارڈ قائم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے رواں سال 155 طلبہ کے امریکا میں ریزیڈنسی میچ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ کامیابی ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار اور مؤثر رہنمائی کا مظہر ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کامیاب طلبہ کو پاکستان کا عالمی سفیر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بیرونِ ملک بھی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں گے اور مستقبل میں وطن کی خدمت کریں گے ۔تقریب میں امریکہ سے آئے ڈاکٹر فتح شہزاد نے طلبہ کو پیشہ ورانہ ماحول، ویزا اور سفری امور سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں