سلانوالی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، چھ دکانیں سیل
سلانوالی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، چھ دکانیں سیل آئندہ تجاوزات نہ کرنے کی یقین دہانی کرنے پر دکانیں ڈی سیل
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی پیرا فورس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن تجاوزات کرنے والے چھ دکانداروں کی دکانیں سیل کر دی گئی بعد ازاں آئندہ تجاوزات نہ کرنے کی یقین دہانی کرنے اور بیان حلفی جمع کرانے پر دکانیں ڈی سیل کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیرا فورس کے انفورسمنٹ آفیسر مہر حسن سیال اور انویسٹیگیشن آفیسر نایاب ملک نے عوامی شکایات پر مین بازار اور بازار نمبر 2 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چھ دکانداروں جن میں ساجد شوز حافظ مٹھائی شاپ رانا حسن جوس شاپ وقاص حسین قاسم جمیل اور اعجاز حسین کی دکانیں سیل کر دی تھیں بعد ازاں مذکورہ دکانداروں کی جانب سے آئندہ تجاوزات نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے اور بیان حلفی جمع کرائے جانے پر دکانیں ڈی سیل کر دی گئی۔