ایسٹر کے حوالے سے ڈی پی او آفس جوہر آباد میں پر وقار تقریب

ایسٹر کے حوالے سے ڈی پی او  آفس جوہر آباد میں پر وقار تقریب

خوشاب(نمائندہ دنیا )مسیحی پرادری کے ایسٹر کے تہوار کے حوالے سے ڈی پی او آفس جوہر آباد میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے خصوصی شرکت کی ، تقریب میں خوشاب پولیس کے مردو خواتین مسیحی ملازمین شریک تھے ، ڈی پی او خوشاب نے مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور انہیں پولیس کی جانب سے تحائف دیئے انہوں نے کہا کہ خوشیاں سانجھی ہوتی ہیں انہیں مل جل کر ہی منایا جاتا ہے۔ انہوں کہا کہ انشاء اﷲ خوشاب پولیس مسیحی ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں