ایف بی آر کا راولپنڈی چیمبر میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقاد
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات پر اور ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ونگ تہمینہ عامر کی نگرانی میں ٹی پی ایس ونگ نے ٹیکس آگاہی اور آؤٹ ریچ کی جاری مہم کے تحت راولپنڈی چیمبر میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔۔۔
جس کا مقصد ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داریوں، قانون پر عمل درا ٓمد اور ٹیکس دہندگان کی سہولت سے متعلق کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ ایف بی آر ٹیم سیکرٹری ٹیکس ایجوکیشن اینڈ فسیلیٹیشن مطیع الرحمن ممتاز، سیکنڈ سیکرٹری ٹیکس فسیلیٹیشن عبد الرحمن اور ٹیکس پیئرز سروسز ونگ کے دیگر اہلکاروں پر مشتمل تھی۔