پولیس لائنز میانوالی میں ڈیجیٹل ایویڈنس کورس مکمل کرنیوالے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

پولیس لائنز میانوالی میں ڈیجیٹل  ایویڈنس کورس مکمل کرنیوالے  اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

میانوالی (نامہ نگار )تقریب تقسیم سرٹیفکیٹ ‘بیسک ڈیجیٹل ایویڈنس کورس۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے پولیس لائنز میانوالی میں 2 ہفتے پر مشتمل بیسک ڈیجیٹل ایویڈنس کورس کامیابی سے مکمل کرنیوالے پولیس اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈی پی او میانوالی نے کورس کے شرکاکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیسنگ میں ڈیجیٹل شواہد کی اہمیت انتہائی بڑھ چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس کے ذریعے اہلکاروں کو ڈیجیٹل ایویڈنس کے حصول، محفوظ کرنے اور قانونی طریقہ کار کے مطابق پیش کرنے کی عملی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ، جو تفتیشی عمل کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں