تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل‘ڈی سی خوشاب

 تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل  مذہبی آزادی حاصل‘ڈی سی خوشاب

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ضلعی انتظامیہ خوشاب مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے

 انہوں نے ایسٹر کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر کا یہ تہوار محبت، امید، قربانی اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب کی ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور توقع رکھتی ہے کہ یہ خوشیوں بھرا تہوار بھائی چارے ، رواداری اور باہمی احترام کی فضا میں منایا جائے گا اور ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں