فراڈہائوسنگ سو سائٹیز کے معاملات سی سی ڈی کو دینے کا مطالبہ

فراڈہائوسنگ سو سائٹیز کے معاملات سی سی ڈی کو دینے کا مطالبہ

اوور سیز پاکستانیوں سے دھوکہ ہو رہا ، سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں ہیں:چودھری ناصر

 گجرات (نامہ نگار )صدر پاکستان بزنس فورم جرمنی ، چیئرمین پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ چودھری ناصر محمود نے کہا ہے کہ جو ہاؤسنگ سوسائٹیز اوورسیز کے ساتھ فراڈ کر رہی ہیں، ان کے معاملات سی سی ڈی کو د ئیے جائیں کیونکہ لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں نے بیرون ممالک سے سوسائٹیز کو پلاٹ خریدنے کیلئے رقوم بھجوائیں مگر وہ نہ تو ان کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں اور ان کی کوئی شنوائی ہو رہی ہے اور وہ وعدے بھی پورے نہیں کرتے ، اوورسیز پاکستانیوں سے فراڈ کر رہے ہیں، ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد ختم ہو چکا ، اس لئے وہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز اوورسیز کے ایسے کیسز سی سی ڈی کے سپرد کریں تاکہ ان کی شنوائی ہو سکی ۔ناصر محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس سے جو بھی آرڈر جاری ہوں ان پر بھی سی سی ڈی کے ذریعے عمل کر ایا جائے اور ان احکامات کی روشنی میں قانونی کارروائی ہونی چا ہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں