ڈی سی گجرات کو مثالی گائوں پراجیکٹ کی سست روی پر تشویش

 ڈی سی گجرات کو مثالی گائوں پراجیکٹ کی سست روی پر تشویش

ضلع میں 8 مثالی گاؤں قائم کئے جا رہے ،5 میں کام کا آغاز ہو چکا:ڈی سی کو بریفنگ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری مثالی گاؤں (ماڈل ویلج) منصوبے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر ماڈل ویلج پروگرام محمد عبداﷲ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 8 مثالی گاؤں قائم کئے جا رہے ہیں، جن میں سے 5 دیہات میں کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اجلاس میں تمام پارلیمنٹرینز کے فوکل پرسنز بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر سست رفتار پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے جبکہ جن علاقوں میں فوکل پرسنز کی جانب سے زمین کی نشاندہی نہیں کی گئی، انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے معین الدین پور سیداں میں جاری ماڈل ویلج پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل سیکرٹری تیمور بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور وڑائچ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ماڈل ویلج پروگرام محمد عبداﷲ بھی ہمراہ تھے ۔چیئرمین سید عقیل عباس شاہ اور سابق کونسلر سید سجیل عباس شاہ نے منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کام کی سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ رفتار تیز کی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں