گجرات گلوبل ایکسپو ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے باعث مؤخر
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے 28 تا 30 اپریل کو منعقد ہونے والی گجرات گلوبل ایکسپو کو موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے باعث مؤخر کر دیا گیا ۔
یہ فیصلہ متعلقہ سرکاری اداروں اور سکیورٹی ایجنسیوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ۔ نئی تاریخوں کا اعلان دوبارہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔